29 جولائی 2011 - 19:30

امريکہ اور شمالي کوريا کے درميان ايٹمي ترک اسلحہ کے لئے دو روزہ مذاکرات بغير کسي پيشرفت کے ختم ہو گئے -

ابنا: شمالي کوريا کے امور ميں امريکي ايلچي اسٹيون بوسورتھ اور شمالي کوريا کے خارجہ سيکريٹري کيم کيہ نے نيويارک ميں اقوام متحدہ کے ہيڈکوارٹر ميں مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کيا اس سے قبل مذاکرات کے پہلے دن امريکي وزارت خارجہ نے ان مذاکرات کو سنجيدہ قرار ديا تھا -

خبروں کے مطابق امريکہ نے زور ديا ہے کہ اگر شمالي کوريا چھے عشروں سے جاري کشيدگي کے خاتمے کا خواہاں ہے تو اسے اپنے ايٹمي پروگراموں کے خاتمے کے لئے اقدام کرنا چاہئے-............

/169